رحیم یارخان‘ نجی ہسپتال میں خاتون نے 4 بچیوں کو جنم دیدیا
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ ‘کرائم رپورٹر)نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4بیٹیوں کی پیدائش تفصیل کے مطابق چک 30پی کی رہائشی28سالہ یاسمین بی بی نے نجی ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے بیک وقت 4بچیوں کو جنم دیا پیدائش کے فوری بعد چاروں بچیوں کو انتہائی نگہداشت کیلئے شیخ زید ہسپتال چلڈرن وارڈ منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق چار و ں بچیاں صحت مند تندرست ہیں ہسپتال میں موجود بچیوں کے باپ جاویدا قبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے4بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے بیٹیوں کی کفالت کیلئے چنا ہے ہسپتال میں موجود بچیوں کی دادی کشور پروین نے میڈیا کو بتایا کہ بچیوں کی پیدائش پر اسے بھی خوشی ہے سب سے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ چاروں صحت مند اور تندرست ہیں ۔