تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مخنث وزیراعظم کی امیدوار
بنکاک (نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں 24 مارچ کو عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ایک محنث خاتون بھی وزیراعظم کا انتخاب لڑنے کیلئے سامنے آئی ہے۔تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ یہ انتخابات 2014ء میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ہونے جا رہے ہیں۔ وہیں اب تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایک محنث خاتون بھی وزیراعظم کا انتخاب لڑنے کے لئے سامنے آئی ہے۔ اس بار پالینے گارپرنگ بھی انتخابات میں وزیر اعظم کیلئے میدان میں اتریں گی۔ پالینے گارپرنگ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم ان کا ملک انہیں قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔