سانحہ ساہیوال: ذیشان کو گاڑی فروخت کرنے والے ثاقب کا بیان قلمبند، سماعت آج بھی ہوگی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ ساہیوال کے جوڈیشل انکوائری آفیسر شکیل احمد گورائیہ سینئر سول جج نے گزشتہ روز عینی شاہد گواہ عمیر خلیل اور یشان ڈرائیور کو گاڑی فروخت کر نے والے لاہور کے ثاقب مجید کا بیان قلمبند کیا اور جوڈیشل انکوائری کی سماعت آج پھر ہوگی۔ مقتول خاندان کے عمیر خلیل نے بیان میںسی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی طرف سے اس کے باپ خلیل احمد، ماں نبیلہ اور بہن اریبہ کے علاوہ ڈرائیور ذیشان کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے اور اسے زخمی کرنے کا بیان قلمبند کروایا۔