احدچیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن پیر کے روز چھٹی پر تھے جسکی بنا پر کیس کی کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر رکھا تھا۔