اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ ڈاکٹر عبدالصمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
پشاور (بیورو رپورٹ)پشاور کی احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور قیمتی مورتیاں غائب کرنے کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد خان نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسکیوٹر نیب نے عدالت سے ملزم کی مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی مزید تحقیقات کے لئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے دوسری جانب ملزم کے وکیل شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ انکا موکل بے قصور ہے اور عدالت ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے نہ کرے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔