ترکی میں یوم خواتین تقریب کے دوران اذان کا احترام نہ کرنے پر اردگان کی تنقید
انقرہ( آن لائن ) ترکی کے صدر رجب طیب ار گان نے اذان کاا احترام نہ کرنے پر استنبول میں عالمی یومِ خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شاہراہ پر مرد و خواتین مارچ کرتے ہوئے اذان کے دوران بھی مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔ترک صدر نے کہا کہ اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں ایک گروپ نے یومِ خواتین پر اذان کے دوران سیٹیاں بجا کر اور نعرے بازی کر کے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔