بنگلہ دیشی کرکٹر مشرف حسین کو برین ٹیومر مرض کی تشخیص
ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹر مشرف حسین کو برین ٹیومر مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ مشرف کو 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی تھی۔