عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسے جا رہے ہیں

گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصا ف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومتی وزراء سب اچھا کا راگ الا پ رہے ہیںجبکہ عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پسے جا رہے ہیں اہم ایشو پرتوجہ نہیں حکومت نے اگر معاملات کو سدھارنے کی طرف توجہ نہ دی تو عوام اٹھ کھڑے ہونگے ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے میاں نوازشریف سے روا رکھا جاناے والاسلوک بھی سب کے سامنے ہے ان خیالات کااظہار سابق پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ محمد جاوید اخلاص نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور حکومتی اقدامات کا موازنہ کیا جائے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ملکی معیشت مہنگائی بے روزگاری کرائمز کی صورتحال حکومت کوئی ٹھوس اقدام اور پالیسی نہ بنا سکی حکومتی وزراء اور مشیر بس اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جاوید اخلاص نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے ہر شخص مایوس ہو چکا ہے بالخصوص مہنگائی کے طوفان سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے ۔