جب تک صحافی متحد نہیں ہونگے مسائل کا حل ممکن نہیں، سیف انور جپہ
جہلم (نامہ نگار ) جب تک تمام صحافی متحد نہیں ہونگے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ضلعی انتظامیہ کے لیے تمام ورکنگ صحافی برابر ہیں میری بات ماننے پر تمام گروپ کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پریس کلب جہلم کے وفد سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہر جگہ گروپنگ ہوتی ہے مگر کوشش کرنی چاہیں کہ آپکی گروپنگ صرف پریس کلب کی چھت تلے محدود رہے کیونکہ جب تک تمام صحافی متحد نہیں ہوں گے اس وقت تک عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں کہ آپ نے میرے کہنے پر اپنا احتجاج ملتوی کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا اور وفاقی وزیر چوہدری فواد احمد نے بھی اپنی تقریر میں تمام صحافیوں کو متحد ہونے کی تاکید کی ، گروپ کی قیادت پریس کلب جہلم کے صدرمیاں محمد ساجد نے کی ، ان کے ہمراہ سر پرست اعلیٰ محمد اشتیاق پال ، چیئر مین مہر محمد الیاس ، وائس چیئر مین حاجی محمد طاہر ، جنرل سیکر ٹری ناصر نون ، سینئر نائب صدر وقار تنظیم ، نائب صدر مستفیض اقبال بخاری ، جوائنٹ سیکر ٹری مہر آصف ، سیکر ٹری اطلاعات رانا نوید الحسن ، اور ایگزیکٹو ممبران بائو رفیق ، شاہد جنجوعہ اور دیگر شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پریس کلب جہلم کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔