موضع کھٹہ کالونی کیلئے سوئی گیس کی منظوری شیخ آفتاب نے کرائی
باہتر (نامہ نگار) کھٹہ کالونی میں مسلم لیگ ن کے سرگرم نوجوان رہنماء حافظ ساجد خان نے کہا ہے کہ موضع کھٹہ کالونی کیلئے سوئی گیس کی منظوری شیخ آفتاب احمد اور شاویز خان نے کرائی مسلم لیگ ن کی حکومت میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے ہمارے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ فرحت عباس خان گگھڑ نے بھر پور جدوجہد کر کے موضع کھٹہ کالونی میں سوئی گیس کی کھدائی کا کام شروع کرایا ہم اُن کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنی جیب سے خرچ کر کے ہمارے لیے تگ و دَو کی حافظ ساجد نے کہا کہ سابق ایم پی اے محمد شاویز خان نے اہلیانِ کھٹہ کالونی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دورِ اقتدار میں ہمارے گائوں کی سوئی گیس کی منظوری کرائیں گے اور انہوں نے جو کہا وہ کر دِکھایامیری اور حاضر خان سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر ساتھیوں کی بھر پور کاوشوں سے ایم پی اے محمد شاویز خان نے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے کھٹہ کالونی میں منعقدہ جلسہ عام میں کیا گیا سوئی گیس کا مطالبہ پورا کر ایا حافظ ساجد نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے جذبے کی قدر کرتے ہیں پی ٹی آئی کے رہنماء اپنی حکومت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے صرف افتتاح ہی کر سکتے ہیں موجودہ لیڈروں میں اگر حقیقی معنوں میں غریب عوام کی خدمت کا جذبہ موجود ہے تو علاقہ نلہ کے دیگر دیہاتوں کی اضافی آبادیوں کے لیے سوئی گیس کی منظوری کراکر عوام الناس سے ووٹوں کے ساتھ ساتھ دُعائیں بھی لِیں۔