طالبعلموں کو فروری میں فری کرنے کے باوجود مارچ کی فیس کا تقاضا
واہ کینٹ(نامہ نگار) سینٹ پال سکول واہ کینٹ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات دینے والے طلباء کو فروری کے آخری ہفتہ میں فری کر دیا گیا لیکن مارچ میں کسی قسم کی کلاسیں نہ لینے کے باوجود والدین سے فیس کا تقاضا کر دیا جس پر والدین نے احتجاج کرتے ہوئے فیس دینے سے انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے بچے سکول ہی نہیں جا رہے اور انہیں کسی قسم کی ٹیوشن نہیں دی جا رہی تو سکول ہم سے فیس کا تقاضا کیوں کر رہا ہے سکول انتظامیہ نے فیس جمع نہ کروانے والے طلباء کو پری بورڈ کا رزلٹ اور بورڈ کے امتحان میں بیٹھنے کے لئے درکار سلپ دینے سے انکار کر دیا اس سلسلہ میں جب سکول ہذا کے پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو ان کا مؤ قف تھا کہ بھلے ہم نے بچوں کو فری کر دیا ہے لیکن اسکول تو کھلا ہے اور ساتذہ تو سکول میں موجود ہیں ان کو تو تنخواہیں دینا ہیں تو ہم کس طرح ان بچوں سے فیسیں وصول نہ کریں۔