ٹوپہ تا کوہالہ روڈ کا منصوبہ مکمل کیا جائے ، امجد ارباب عباسی
مری(نامہ نگار خصوصی)سابق امیدوا ر حلقہ پی پی ون و پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماء امجد ارباب عباسی نے کہا ہے ٹوپہ تا کوہالہ روڈ کا منصوبہ جو اب سمٹ کر دیول تک 22 کلو میٹر رہ گیا ہے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھا آزادکشمیر کی آبادی کے علاوہ دفاعی اہمیت رکھتا ہے کے معیارتعمیر کوبہترین رکھنے کامطالبہ کیا ہے امجد ارباب عباسی نے تعمیراتی کمپنی اور محکمہ کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ معیار تعمیر میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا اس سے پہلے بحیثیت وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی افتتاح کرچکے ہیں سیاسی جماعتیں تقریبات اپنے زور بازو پر کریں عوامی فنڈز کا تحفظ ضروری ہے مقروض قوم جو ماچس جلانے پر بھی آئی ایم ایف کو خراج دیتی ہے کے حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کرنا جانتے ہیں انہوں دیگر منصوبوں کی تحقیقات کامطالبہ بھی کیا۔