تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے زیر اہتمام صحافیوں کو عزت دو سیمینار
تلہ گنگ (نامہ نگار) صحافیوں کو عزت دو سیمینار تلہ گنگ میں تحصیل پریس کلب کے زیر اہتمام منعقد ہو اجس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے مرکزی رہنما سی آر شمسی نے کہاکہ قلم کی بڑی طاقت ہے صحافی عوام کے نمائندے ہیں ۔ سچ وہ ہے جو وقت پر بولا جائے ۔ آج سچ بولنے کی بڑی ضرورت ہے کیونکہ ہر طرف بے حسی کا عالم ہے ۔ صحافیوں نے اختلاف رائے کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا ہے ۔ عزت دل میں ایک دیا جلتا ہے ۔ صحافت اور حکمران ندی کے دو کنارے ہیں وہ کبھی آپس میں نہیں مل سکتے ۔تقریب سے چیئرمین پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم ، الوجود ضلع چکوال کے صدر شفیق ملک، ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر عبدالغور منہاس، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن چکوال ذوالفقار میر، صدر لاوہ پریس کلب ساجد اعوان، تلہ گنگ پریس کلب کے صدر چودھری محمد حسین،جنرل سیکریٹری قاضی عبدالقادر، اور تحصیل پریس کلب تلہ گنگ کے صدر شیخ محمد فاروق نے بھی خطاب کیا منتظمین نے پریس کلبوں کے عہدیداروں، صحافتی تنظیموں سے وابستہ عہدیداروں کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔