فروغ تعلیم کیلئے جامع پالیسی مرتب کر رہی ہیں، ملک تیمور
واہ کینٹ(نامہ نگار) مقامی سکول کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایم پی اے ملک تیمور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فروغ تعلیم کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے اور یکساں نظام تعلیم ہماری حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت کے انقلابی اقدمات سے پاکستان تعلیمی میدان میں تیزی سے ترقی کرے گا اس موقع پر ڈائریکٹر سکول ہذا ملک عابدمحمود، سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار مرتضی علی، عثمان گل، وایس چیئر مین سکول ہذا رانا غلام سرور، زاہد رفیق کے علاوہ دیگر سیاسی اور تعلیمی شخصیات بھی موجود تھیں۔