نوائے وقت سروس
ملک بلال انور کی دعوت ولیمہ میں تحصیل فتح جنگ حسن ابدال سے سرکردہ شخصیات کی شرکت
فتح جنگ (نامہ نگار ) صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل (ر) ملک محمد انور خان کے صاحبزادے اور سابق تحصیل ناظم پنڈیگھیب ملک لیاقت علی خان کے بھتیجے ملک بلال انور کی شادی کی خوشی میں سجائی گئی دعوت ولیمہ میں تحصیل فتح جنگ حسن ابدال سے سرکردہ شخصیات سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری اسد علی خان ، بریگیڈئر (ر) مکرم علی خان ،سابق تحصیل ناظم حاجی شفقت خان طاہر خیلی ،سابق ممبر ضلع کونسل صداقت خان برہان ، وائس چیئرمین بلدیہ زبیر اقبال خان ،چیئرمین سردارممتاز حسین ماجھیا ،چیئرمین کھنڈہ، ملک غلام حسین ،سردارپھتی خان ، چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان ملہوالی ،سردارارشد خان قطبال ،سردارمشتاق احمد کاک ،کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان،اکبر احمد اوزگن ،حاجی ملک عبدالمجید، ملک غلام قادر آف حطاراور ملک سعادت سمیت دیگر نے شرکت کرکے صوبائی وزیر سمیت خاندان کی دیگر شخصیات کو ملک بلال انور خان کی شادی کی مبارکباد دی ۔
خاور حسین رشتہ ازدواج میں منسلک
فتح جنگ ( نامہ نگار) شہر کے تاجر بابر حسین کے بھائی خاور حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے انکی شادی کی خوشی میں مقامی شادی حال میں دی گئی دعوت ولیمہ میں چیئر مین ایم سی ملک عابد دائود ، کونسلرز عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ، محمد سفیر ملک ،حاجی اعظم ، سردار اسد علی خان، سردار شہر یار نواب خان، حاجی اعظم اقبال خان جھنگ، چیف آفیسر خان بادشاہ ،احمد نواز خان، بابو اعجاز ، سردار قدیر خان صدکال، حاجی ذوالفقار بلوچ ، سیٹھ عابد حسین شیخ ذوالفقار ذلفی، ملک اشتیاق احمد گلیال، ملک جبار جباری، میاںاعجاز، حافظ نثار احمد، ملک مصطفی ، ملک سجاد، افتخار زاہدی، فضل خان ،ملک عبدالوحید ، ملک سعادت اعوان سمیت تاجروںو شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چوہدری سرور ہمراہ ممبران اسمبلی آج لوئر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرینگے
مری(نامہ نگار خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری سرور ہمراہ ممبران اسمبلی آج لوئر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرینگے جس میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے مذکورہ منصوبے کا آغاز مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کیا گیا تھا الیکشن کے وقت ان منصوبوں کا کام روک دیاگیا تھا جسکے بعد فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث یہ منصوبہ شروع نہیں کیاجاسکا تھا اب اس منصوبے کیلئے گورنرپنجاب ،چیف سیکرٹری آذادکشمیر ،سٹیشن کمانڈر مری ،ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی اور خواتین ممبرا ن اسمبلی کی خصوصی سفارش پر اسکے لئے فنڈز مہیاکئے گئے ہیں۔
پریس کلب جہلم کے الیکشن مکمل
جہلم (نامہ نگار ) پریس کلب جہلم کے الیکشن 2019-20 مکمل ہو گئے ، جن کے مطابق محمد اشتیاق پال ( سر پرست اعلیٰ) ،ظفر ڈار (سر پرست ) ، ملک وسیم اختر (چیئر مین مجلس عاملہ ) ، مہر محمد الیاس (چیئر مین )، حاجی محمد طاہر (وائس چیئر مین ) ، میاں محمد ساجد (صدر ) ، وقار تنظیم ( سینئر نائب صدر ) ، مستفیض اقبال بخاری (نائب صدر ) ، ناصر نون ( جنر ل سیکر ٹری ) ، مہر آصف ( جوائنٹ سیکر ٹری ) ، یاور حسین قریشی ( فنانس سیکر ٹری ) ، رانا نوید الحسن (سیکر ٹری اطلاعات ) ، سونیا کوثر (آفس سیکر ٹری )منتخب ہو ئے ۔جبکہ ایگزیکٹو ممبران میںسعید منہاس،راجہ جاوید،راشد قریشی ،حاجی تنویر اختر ، نعیم شاہ، چوہدری رفیق ، ذیشان پیرزادہ، عبدالجبار بیگ ، عمر کیانی اور شہباز جٹ شامل ہیں ، جبکہ تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
سینئر صحا فی شفا عت ملک کی صا حبزا دی شا رزہ فا طمہ کا اعزاز
تلہ گنگـ (نامہ نگار)سینئر صحا فی ا ور کا لم نگا ر شفا عت ملک کی صا حبزا دی شا رزہ فا طمہ ملک نے چھٹی کلا س میں پہلی پوزیشن حا صل کی طا لبہ نرسری سے لیکر چھٹی کلا س تک سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حا صل کرنے کا اعزاز رکھتی ہے۔ شا رزہ کو شاندار کامیابی پر شہریار اعوان ، ملک فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ، میاں محمد ملک، سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ، ملک ارشد کوٹ ،ملک محبوب الحسن، محمد حسین چوہدری ، قاضی عبدالقادر، ڈاکٹر علی حسنین نقوی ، امتیاز احمد ،چوہدری غلام ربانی،زاہد اعوا ن نے سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
اجمل نواز کی دعوت ولیمہ
تلہ گنگ (نامہ نگار ) اکوال کی معروف شخصیت علی محمداور سیلم اقبال کے بھانجے اور حاجی فیصل کے خالہ زاد بھائی اجمل نواز کی شادی ے سلسلہ میںدی گئی دعوت ولیمہ میں چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا ، حاجی ریاض اعوان اکوال، ارشد کو ٹگلہ ،حاجی ابوذر اکوال ،ملک ضمیر اعوا ن ،نمبردار سلطان رشید، حاجی رضا لاکھا اکوال ،ملک شعیب مجھیال ایڈووکیٹ ، شوکت زمان ،ملک زوار اکوال ،فاروق اعوان،شیر افضل باٹا،ملک ذوالقرنین حیدر ، اکمل اعوان حال مقیم دبئی ،واحدخان شیروانی اسلام آ باد ،مولانا اخلاق اکوال ،رہنما پیپلز پارٹی ملک نثار گولڑہ ،ملک فیصل بلال ایڈووکیٹ ،ملک طاہر ایڈووکیٹ ،شہزاد صدیق علوی ایڈووکیٹ ،کونسلر قاضی خالد محمود ،حاجی ریاض الحسن واپڈا ،ملک یونس چکڑالہ ،ملک عثمان عرف ٹی ٹو،حاجی عمر حبیب ،ملک عثمان ایڈووکیٹ ،سابق نائب ناظم امتیاز اکوال سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور ان کے لئے نیک تمنائوںکا اطہار کیا۔
عثمان شفیق رشتہ ازدواج میں منسلک
کلر سیداں(نامہ نگار )لندن کے نواحی شہر سلائو کے سابق میئر چوہدری شفیق احمد کے فرزند چوہدری عثمان شفیق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق، سابق رکن اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی،چیئر مین راجہ ندیم احمد، انسپکٹر چوہدری ضمیر، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،حافظ سہیل اشرف ملک، ملک فیاض سندھو، جاوید کیانی،مالک داد بھٹی،محمد ظریف راجا،الحاج غلام ظہیر، چوہدری کلیم رسول، چوہدری محمد فاروق، راجہ دائود اکبر، چیئر مین محمد یعقوب ، چوہدری طارق، چوہدری مسعود، چوہدری الفت حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔
معین الدین احمد رشتہ ازدواج میں منسلک
کلر سیداں(نامہ نگار )مقامی صحافی عزیز احمد پاشا کے بھانجے معین الدین احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، عاطف اعجاز بٹ، صوبیدار ظفر اقبال، اکرام الحق قریشی ،چوہدری ساجد علی ،ظفر اقبال بٹ، جہانزیب ستی، ملک عبدالغفار، عمران نواب،قاضی عمیر، سلطان کہوٹ، ملک فاروق، ملک جہانگیر اعوان، عثمان ذوالفقار،نعمان طالب اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد ا سحا ق ا نتقا ل کر گئے
کلر سیداں(نامہ نگار )مقا می تا جر بابو محمد ا سما عیل کے فر ز ند،مفتی عبد ا لو حید کے کزن محمد ا سحا ق ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ کلر سید اں سپو ر ٹس گر ا ؤ نڈ میں ا د ا کی گئی جس میں پا ر لیما نی سیکر ٹر ی جیل خا نہ جا ت راجہ صغیر ا حمد،چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س، شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،عا بد حسین ز ا ہد ی،ٹھیکید ا ر لطیف،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد رمحمد ا عجا ز بٹ، نو ید ا ختر مغل،نصیر ا ختر بھٹی،مسعو د احمد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
حمزہ شیراز کا اعزاز
کہوٹہ (نامہ نگار)انگلینڈمیں مقیم کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی حمزہ شیرازنے باکسنگ کے مقابلے میں اپنے مد مقابل روڈ ڈگلرجونیئر کو ہرا دیا ۔ حمزہ شیرازنے رونڈ ون میں اپنے مد مقابل باکسر روڈ ڈگلرجونیئر کو ایک منٹ اوردس سیکنڈ میں آوٹ کر دیا ۔ باکسنگ کا یہ عظیم مقابلہ لندن میں رویل ایلبرٹ ہال میں منعقد ہوا ۔19سالہ نئے ابھرتے ہوئے عظیم باکسر حمزہ شیراز کے والد کامران شیر از اور حمزہ شیراز کے داداراجہ محمد شیر از آف میر ا مٹور تحصیل کہوٹہ نے اپنے انٹر ویو میں کہا کہ یہ سب اللہ پاک کا کرم اور پاکستانی عوام اور ہمارے علاقے کی عوام اور عزیز و اقارب کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ ہمارا بیٹا آج اس مقام پر پہنچا ہے۔
ملک محمد حنیف کھوکھر وفات پا گئے
مری(نامہ نگار خصوصی)سینئر صحافی اور ممتازکالم نگاراسلم کھوکھر کے بڑے بھائی ملک محمد حنیف کھوکھر وفات پا گئے ۔مرحوم جوگوجرانوالہ میں اپنے خالق سے جاملے ان کو قصور میں کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ایسے میں مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی ،جنرل سیکرٹری یاسر عباسی ، خلاق وباسی ،پرفیسر عباد عباسی ،شفقت حسین عباسی ، افضال قاردری ،عبد الرحیم عباسی ،محبوب لون ،شعیب عباسی ،راجہ عدنان عباسی راجہ عالم زیب ،تاج بخاری ،ضیاء عباسی ،محمد ثاقب عباسی،امجد رازی، قیاص عباسی ، طاہر عباسی ، شبیر احمد ،سینئر صحافی اے ڈی عباسی، محمد بلال بصیر۔مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق اور جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم اور دیگر صحافیوں نے اسلم کوکھر سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کیلئے اللہ تعالیؑ سے جنت الفردوس میں اعلیٰ عطاء کیئے جانے کیلئے دعا کی ۔
دینہ ، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
دینہ (نامہ نگار)دینہ میں گذشتہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث سردی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ،بارش کی وجہ سے دینہ شہر اور گردونواح کی گلیاں محلے پانی سے بھر گئے ،اکثر محلوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گند گلیوں میں تیرنے لگا ،ہر طرف بد بو ،منگلا روڈ پر بھی پانی کھڑا ہو گیا ،گلی محلوں اور سڑکوں پر جمع نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات میں اضافہ ہو گیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ دینہ شہر میں گلی محلوں کی صٖفائی کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں ۔
پی ٹی وی ہوم کے کیلی گرافسٹ محمد سلیم کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد( نیوزڈیسک )پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر کے شعبہ ڈیزائن کیلی گرافسٹ محمد سلیم جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جنرل منیجر پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر ( ہوم)حمید قاضی ، ایگزیکٹیو پروگرام منیجر ملک خالد لطیف ، افسر تعلقاتِ عامہ عامر جہانگیر راجہ ، ڈیزائن منیجر سائرہ قمر ، تمام پروڈیوسرز، شعبہ ڈیزائن کے تمام کارکنوں اور سی بی اے کے عہددران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحو م کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اھل خانہ کو صبرجمیل دے۔
ہوٹل مالکان ضمانت پر رہا
فتح جنگ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ کی جانب سے شاہ پور ڈیم کے دو ہو ٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر متذکرہ ہوٹلوں کے مالکان کے خلاف بھجوائے گئے استغاثہ پر فتح جنگ پولیس نے کاروائی مکمل کر کے مذکورہ افراد کو سول جج فتح جنگ کی عدالت میں پیش کیا تو سول جج فتح جنگ کامران یونس نے ہوٹل مالکان جمال دین (اباسین ہوٹل ) اور حاجی رازق کو ضمانت پر رہاکردیا ۔
کچن گارڈننگ کیلئے فراہم کردہ شلغم کا بیج سرسوں کانکلا
کلر سیداں(نامہ نگار )محکمہ زراعت پنجاب کی کرشمہ سازیاں ،کچن گارڈننگ کیلئے فراہم کردہ شلغم کا بیج سرسوں نکلا،چند ماہ قبل محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے زرعی ترقیاتی ادارہ سبزیات فیصل آبادکا گاجر مولی پالک دھنیہ میتھی سلاد اور گوبھی سرسوں کا بیج کچن گارڈننگ کے لیے خواہشمندوں کو مہیا کیا گیا ۔مقامی دفتر سے مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے بھی شلغم کا یہ بیج کاشت کیا اور جب فصل تیار ہوئی تو یہ شلغموں کی بجائے سرسوں نکلی اس کے بڑے تنے کے اوپر سرسوں کے پھول کھلے اور جب اسے جڑوں سے اکھاڑا گیا تو نیچے سے کم وزن کے شلغم نکلے اور یہ شلغم کسی استعمال کے قابل نہ تھے ،محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام کو اس کرشمہ سازی کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔