تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے مدعیہ نگہت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں جائیداد کے تنازعہ کی وجہ سے ہماری خاندانی دشمنی تھی ہم سوہان میں اپنے گھر منتقل ہوئے میرے شوہر افتخار احمد گھر سے دودھ لینے باہر گیامدعیہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ دو افراد اکثر اور سمیع نے جو میرے خاوند کے چچا زاد بھائی ہیں فائرنگ کردی جس سے مدعیہ کاشوہر شدید زخمی ہوکر گر گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مدعیہ کا خاوند افتخار احمد جاں بحق ہوگیا پولیس نے زیر دفعات302/34 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔