مکہ مکرمہ میں وفات ،حرم شریف میں جنازہ اور جنت المعلیٰ میں تدفین عبدالسلام بٹ کی بخشش کی علامت ہے ،پیر محمدنقیب الرحمن
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پیر محمد نقیب الرحمن سجادہ نشین عید گاہ شریف نے پی پی پی ٹیکسلا کے صدر ملک نجیب الرحمن کے ہمراہ گزشتہ روز عبدالسلام بٹ (مرحوم) کی اقامت گاہ جا کر ان کے صاحبزادے ناصر بٹ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ،پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں عبدالسلام بٹ مرحوم کی وفات ،حرم شریف میں جنازہ اور جنت المعلیٰ میں تدفین ان کی بخشش کی علامت ہے ۔