پی ایم آئی سی نے 86فیصد اضلاع میں خواتین کو فائدہ پہنچایا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈویلپمنٹ گولز 2030 اور نیشنل فنانشل انکلوژن سٹریٹجی کے میدان میں پی ایم آئی سی نے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ پی ایم آئی سی دسمبر 2016ء میں قائم ہوا اور اب تک 616200 خواتین اس سے مستفید ہوچکی ہیں۔ 2 سال میں 21 بلین روپے لون دیا گیا ہے۔ پاکستان کے 65 اضلاع میں سے 86فیصد اضلاع میں خواتین کو فائدہ پہنچایا گیا ہے جن میں سے 58فیصد دیہی خواتین ہیں،اس طرح پی ایم آئی سی قومی ترقی خواتین کی ترقی کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔