کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کیلئے سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا، موسوی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کوئی حکمران بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کیلئے قصا ص و دیت کے تحت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگاصرف شہداء کے وارثین معافی کا حق رکھتے ہیں ، ممنوعہ جماعتوں کیلئے قومی دھارے کی رٹ لگانے والے تمام جیلوں کے دروازے بھی کھول دیں ، بغیر سزا دیئے کالعدم جماعتوں کو پاکدامنی کے سرٹیفیکیٹ دینا شہیدوں کے خون کو رائیگاں اور شہداء کے وارثوں کے درد میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے، حکومت مشرف دور کی گڈ بیڈ طالبان کی پالیسی کو نہ دہرائے دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے نہ گڈ ہے نہ بیڈ نہ شیعہ نہ سنی نہ دیوبندی نہ بریلوی وہ صرف دہشت گرد ہے ، خانوادہ اہلبیت ؑ کی عظیم ترین ہستی امام علی نقی ؑ نے نہ صرف تعلیماتِ مصطفوی ؐ و مرتضوی ؑ کے چراغوں کو روشن رکھا بلکہ ظلم و بربریت کے کٹھن اور تاریک دور میں بھی دستورِ اسلام کا تحفظ فرمایا۔