حج درخواستوںکی وصولی کاعمل مکمل، قرعہ اندازی آج ہو گی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )حج2019ء کے لئے درخواستوںکی وصولی کاعمل مکمل ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی اُمورکے نامزدکردہ بنکوںکو تقریباً2لاکھ 16 ہزار کے قریب حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آج قرعہ اندازی ہو گی ۔ حج پالیسی کے مطابق سرکاری سکیم کا کوٹہ 1لاکھ 7ہزاتھا جبکہ حال ہی میں سعودی ولی عہد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران تقریباً 15 ہزاراضافی کوٹہ کا اعلان کیاتھا۔ذرائع کے مطابق اضافی کوٹہ بھی سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم میں 60 فیصد اور 40 فیصد کے حساب سے تقسیم کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی آج وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کریں گے،وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کیلئے10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔