یورپی یونین بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 10لاکھ یورو دیگی
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)یورپی یونین نے پاکستان کے جنوبی علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے دس لاکھ یورو دینے کا اعلان کیا ہے رقم متاثرین کیلئے امدادی سامان کی خریداری پر صرف ہوگی۔امداد پاکستان ہلال احمر کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔