بھارتی مسلمانوں کا رمضان میں انتخابات کروانے پر شدید احتجاج
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)بھارت کے مسلمانوں نے رمضان المبارک کے دوران انتخابات کے انعقاد پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ رمضان کے دوران انتخابی مہم اور ووٹ ڈالنے میں دشواریوں کا سامنا ہوگا۔عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خان اور کئی دوسرے اپوزیشن لیڈرز نے کہا ہے کہ انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ کم پڑنے سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔