زنا باالجبر کا ملزم شک کے فائدہ پر 5 سال بعد بری کر دیا
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے زنا باالجبر کے ملزم کو 5 سال بعد بری کر دیاچیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بریت کی اپیلوں کی سماعت کی۔ملزم حسین احمد سمیت دیگر ملزمان پر 2014 میں مانسہرہ میں دو لڑکیوں سے ریپ کا الزام تھا ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہائیکورٹ نے سزا کیخلاف حسین احمد کی اپیل مسترد کر دی تھی سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حسین احمد صرف گاڑی چلارہا تھا، عدالت نے قراردیا کہ استغاثہ اس کیس میں جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا,اس لئے شک کا فائدہ دیتے ہوئے حسین احمد کو بری کیا جاتا ہے۔