گورنر بلوچستان سے سعودی سفیرکی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی نے پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ترجمان گورنر ہا ئو س کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اقتصادی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں، دونوں ممالک کے عوام قریبی، روحانی اور برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔