ہیری‘ میگھن کا آنے والا بچہ پیدا ہوتے ہی پابندیوں میں گھر جائے گا
لندن(آن لائن)برطانوی شاہی خاندان کے بچوں کو جہاں زندگی میں دیگر عام بچوں کی نسبت ان گنت سہولتیں اور عیش وآرام حاصل ہوتا ہے تو ساتھ ہی کئی قوانین کی پاسداری بھی لازم ہوجاتی ہے۔برطانوی ملکہ الزبتھدوم کے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے نئے مہمان کی آمد بہت جلد متوقع ہے۔شہزادہ ہیری اور میگھن کی اولاد کو بچپن ہی سے چند قوانین کی پاسداری کرنے کا عادی بنایا جائے گا جوبرطانوی شاہی خاندان کے تمام بچوں پر لازم ہے۔شاہی خاندان کے نئے مہمان کو اپنے والدین اور دیگر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ ایک عجیب با ت ضرور ہے لیکن شاہی خاندان میں بچے الگ کمرے میں کھانا کھاتے ہیں جب تک وہ باقاعدہ بات چیت اور اٹھنے بیٹھنے کے طریقوں میں مہارت حاصل نہ کرلیں۔برطانوی شاہی خاندان میں ادرک کھانا پسندیدہ عمل نہیں سمجھا جاتا،ادرک کے ساتھ دیگر کئی اجزائ جو ذائقے اور مہک میں تیز ہوں ان سے اجتنا ب کیا جاتا ہے۔شاہی خاندان کے بچے عام سکول ،گورنمنٹ سکولز اور فنڈ پر مبنی سکولز میں داخلے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ شاہی خاندان کے بچے زیادہ تر’ہوم اسکولنگ‘کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں یا بورڈنگ سکولز کو اہمیت دی جاتی ہے‘ تاہم اب پرائیوٹ سکولز میں بھی بچوں کو داخل کروایا جانے لگا ہے۔شاہی خاندان کے نئے فرد کو شروعات سے ہی سخت سیکیورٹی کا عادی ہونا پڑے گا اور کہیں بھی سیکیورٹی کے بنا جا ناممکن نہ ہوگا۔شاہی خاندان کے افراد سیلفی نہیں لے سکتے اور یہ ان کے بچوں کو بھی ماننا ہو تا ہے۔اگر کوئی مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کرے تو اس کے لیے نرمی سے انکار کرنا لازم ہے۔ شاہی خاندان اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ان کے بچوں کا ایک ہی راستے سے گزر نہ ہو بلکہ روز متبادل راستہ اختیار کیا جائے۔ مونو پولی نامی کارڈ گیم شاہی خاندان کے بچوں کے لیے بالکل منع ہے۔ہیری اور میگھن کے بچے مخصوص طرز کے کپڑوں کا ہی انتخاب کرسکیں گے۔