چین کے خلاف تبتیوں کی جدوجہد کے ساٹھ سال مکمل ہو گئے
دھرم شالہ (این این آئی) تبتیوں کی چین کے خلاف جدوجہد کو ساٹھ برس مکمل ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر بھارتی شہر درم شالہ میں تبتیوں کی ایک بڑی تعداد اکٹھی ہوئی۔ اس موقع پر تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ موجود نہیں تھے۔ دس مارچ 1959ء کو چینی حکومت کی خلاف تحریک شروع ہوتے ہی دلائی لامہ نے بھارت میں پناہ لی تھی۔ انہوں نے دھرم شالہ میں جلاوطن حکومت قائم کی تھی۔ کمیونسٹ دستوں نے 1950ء میں ایک مختصر سی فوجی کارروائی کے بعد تبت کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔