حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے
پاکستا ن نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آورو ڈرون مار گرانے پر سعودی سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو لاحق کسی قسم کے خطرات کے خلاف سعودی حکومت اور عوام سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
ڈرون کاملبہ گرنے سے سعودی باشندوں اور تارکین وطن کے زخمی ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔جن حملوں میں نہتے شہریوں کونشانہ بنایا جائے وہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ یمن کے میزائل کچھ عرصہ قبل حرمین شریفین کی طرف بھی پھینکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان کو بھی سعودی فورسز نے مار گرایا تھا، جنگ کے دوران سول آبادیوں کونشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ یمن کی طرف سے ہونے والے حملوں میں سول آبادیوں کونشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔سعودی عرب کو جب بھی ایسی مشکلات کا سامنا ہوا پاکستان نے اس کی بھرپور مدد کی۔ حرمین ہمارے دلوں میں بسے ہوئے ہیں کچھ ملعون افراد خانہ کعبہ میں اسلحہ لے کر گھس گئے ان کو پاکستانی فورسز نے نکال باہر کیاتھا۔ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنا ہر مسلمان اپنا اعزاز سمجھتا ہے، مستقبل میں ضرورت پڑی تو پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیگا۔