چینی کمپنی ’’ٹی سینٹ‘‘کے ایپ’’ WeChat‘‘ کے صارفین کی تعداد ایک ارب ہو گئی
بیجنگ( نیٹ نیوز) چینی کمپنی ’’ٹی سینٹ‘‘کے ایپ’’ WeChat‘‘ کے دنیا سے صارفین کی تعداد ایک ارب ہو گئی۔’’ WeChat‘‘ چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنی ’’ٹی سینٹ‘‘نے تخلیق کیا ہے، کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر پونی ما ہواٹینگ نے کہا کہ مارچ میں چین اور دیگر دنیا سے انکے صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے اور اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس موبائل ایپ کو دنیا کے دیگر ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ اس حوالے سے مختلف ممالک سے لائنس کے حصول کا عمل پورا کیا جارہا ہے۔ ملیشیاء سب سے پہلے Wechat کو تھرڈ پارٹی لائسنس کی منظوری دے چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں Wechat کے صارفین کی تعداد میں سالانہ پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور چین بھر میں 902ملین صارفین روزانہ کی بنیاد پر اڑتیس بلین موبائل میسجز فارورڈ کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق چین کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 3.56ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جو کہ قومی جی ڈی پی کے کل حجم کا تقریبا تیس فیصد ہے۔