مسلم لیگ نون نے پارٹی کے مستقل صدر کے انتخاب کے لیے مرکزی جنرل کونسل کااجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا
مسلم لیگ نون کے اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا انتخاب کل دوپہر بارہ بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگاجس میں چاروں صوبوں ،اسلام آباد،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مرکزی کونسلر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں میاں شہبازشریف کو مسلم لیگ نون کا مستقل صدر بنایا جائے گا۔