مسلم لیگ(ن) نے چیئرمین سینیٹ کیلئےراجہ ظفرالحق اورڈپٹی چیئرمین کےلیےعثمان کاکڑ کو نامزد کر دیا
مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئےراجہ ظفرالحق کونامزد اورڈپٹی چیئرمین کی نشست کے لیے عثمان کاکڑ کوامیدوار نامزد کیا ہےمسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں کافیصلہ متفقہ طورپرکیاگیا۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےہمارےنمبرزپورےہیں.ایک طرف آئین کےمحافظ،دوسری طرف بےپناہ دولت والےہیں. عمران خان پہلےدن سےایمپائرکی انگلی کی سیاست کررہےہیں.آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی سیاست پردھبہ لگایا.کچھ لوگ بےپناہ دولت سےہاؤس پر قبضہ کرناچاہتےہیں.جماعت اسلامی اوراے این پی ہمارےساتھ ہیں.غیرجمہوری قوتیں نقصان پہنچانےکیلئےہمیشہ متحرک رہتی ہیں۔