بلوچستان کے مختلف علاقوں بیلا اور خضدار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حب میں بیلا سے 50 کلو میٹر دور آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا ، مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔دوسری جانب خضدار میں وڈھ کے قریب اوورناچ کے مقام پر مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38