پی ایس ایل تھری: لاہور قلندرز نے سپر اوور میں کراچی کنگز کو ہرا دیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میںلاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دیدی۔یہ لا ہور کی دوسری کامیابی ہے جبکہ کراچی کا سفر مشکل ہو گیا۔لاہور قلندرز نے ایک اوور میں دو وکٹ پر گیارہ رنز بنائے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم ایک وکٹ پر آٹھ رنز بنا پائی۔ ۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوے پانچ وکٹ پر 163 رنز بنائے جواب میں لاہور قلندرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ وکٹ پر 163 رنز بنا سکے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا آخری اوور انتہائی ڈرامائی رہا جس میں لاہور کو 16 رنز درکار تھے۔لاہور کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے تاہم ایک ہی رن بن سکا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔ لاہور کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز اینٹن ڈیوچچ تھے جو محمد عرفان جونیئر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو 26 گیندوں پر 28 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر شکار بنے۔سنیل نارائن ایک مرتبہ پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محمد عرفان جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔عرفان جونیئر کی گیند پر سنینل نارائن آؤٹ! لاہور کی تیسری وکٹ گرگئی۔18ویں اوور کے اختتام پر لاہور قلندرز نے 140 رنز بنالیے تھے جبکہ سہیل اختر اور سہیل خان کریز پر موجود تھے۔50 رنز کی شاندار اننز کھیلنے کے بعد آغا سلمان آؤٹ ہوگئے جبکہ برینڈن میکلم 15 رنز بناکر چلتے بنے۔ اس سے قبل لینڈل سمنز اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔ کراچی کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز جو ڈینلی تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر کپتان برینڈن میکلم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین لینڈل سیمنز تھے جو 39 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 33 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 12 رنز کے انفرادی اسکور پر وہ سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اختتامی اوورز میں کراچی کنگز کو بڑے اوورز کی ضرورت تھی۔ ایسے میں بابر اعظم نے سہیل خان کی گیند پر اونچا شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم باؤنڈری پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے۔شاہد آفریدی کریز پر آئے اور آتے ہی پہلی گیند پر شاہین آفریدی کو چھکا لگادیا تاہم اگلی کی گیند پر نوجوان فاسٹ بولر نے بدلہ لے لیا۔لاہور کی جانب سے سہیل خان نے تین جبکہ یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں مسلسل شکست کے باعث پلے آف سے باہر ہوگئی ہے جب کہ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں 7 میچز کھیلے جن میں صرف ایک میچ جیت سکی باقی تمام میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کنگز 7 میچز میں سے 4 میں کامیاب رہی اور دو میچز میں اسے ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا۔ پوائنٹس ٹیبل پر عماد وسیم الیون کو 9 پوائنٹس حاصل ہیں