نوازشریف پر جوتا ختم نبوت قو انین سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے، صاحبزادہ زبیر
لاہور( پ ر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے احمد شادی ہال لاہورشاہدرا میں جے یو پی شاہدرا کے زیر اہتمام ختم نبوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف حکومت نے اب تک جو اقدامات کیئے ہیں اس نے لوگوں کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت پیدا کردی ہے جس کا اظہار وہ کبھی سیاہی پھینک کر تو کبھی جوتا مارکر کرتے ہیں حکمراں اپنی دولت اور حکومت کے وسائل استعمال کر کے بڑے جلسے اور بے پناہ وسائل استعمال کر کے ضمنی الیکشنوں میں کامیابی حاصل کر کے یہ نہ سمجھیں کہ عوام ان سے محبت کرتے ہیں یہ واقعات ان کو اصلی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں کہ وہ عوام کے جذبات کو سمجھیں اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین میں ترمیم کیلئے وہ جو اقدامات کررہے ہیں اس سے باز رہیں کنونشن سے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی ،علامہ ارشاد قادری،پیر سید عطاء مصطفیٰ عتیق،مولانا خلیل شرقپوری،قاری زوار حسین،قاری محمد اقبال جماعتی،قاری رانا انوار الحق،حافظ محمد الیاس نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون کو چھڑاتو وزارت بھی گئی اور پارٹی کی صدارت بھی اب مزید چھیڑ چھاڑ کر کے اپنی تباہی کو دعوت دے رہے ہیں علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہاہے کہ نواز شریف پر جوتا اور خواجہ آصف پر سیاہی حکمرانوں کی ختم نبوت قوانین سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے حکمراں نوشتہ دیوار پڑھ لیں اسلام دشمن اقدامات کرتے رہے تو نواز شریف اور ان کے حواری مسلسل ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے حکمراں اسلام سے غداری کی روش چھوڑ دیں ورنہ ممتاز قادری جیسے مجاہد ہر دور میں جنم لیتے رہیں گے۔