فرانسیسی صدر کا ترقی پذیر ممالک کو سولر منصوبوں کیلئے 861.5 ملین ڈا لر دینے کا وعدہ
دہلی (اے ایف پی) فرانسسی صدر میکرون نے ترقی پذیر ممالک کو نئے سولر منصوبوں کے لئے 861.5 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا 2022ء تک ترقی پذیر ممالک کو 861.5 ملین ڈالر مذکورہ منصوبوں کے لئے قرضے اور عطیات کی صورت میں دیئے جائیں گے۔ دہلی میں عالمی سولر اتحاد کے افتتاح کے موقع پر کہا ہمیں تمام رکاوٹیں دور کرنی چاہئے وزیراعظم مودی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں سب کیلئے بہتر سولر ٹیکنالوجی کی دستیابی یقینی بنانی چاہئے۔