کینیا کے حریف گروپوں میں مصالحت کا خیرمقدم کرتے ہیں: امریکہ
نیروبی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ کینیا کے صدربوہورو کیناٹا اور حزب مخالف کے لیڈر رائلا اوڈنگا کے درمیان سیاسی مصالحت مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کینیا میں سیاسی سرگرمیوں اور جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیناٹا اور اوڈینگا نے گزشتہ موسم گرما کے صدارتی انتخاب کے بعد سے پہلی بار اس عمل کے لیے ملاقات کی جسے انہوں نے قومی وحدت کے لیے ایک مشترکہ کوشش قرار دیا۔ ٹلرسن نے نیروبی میں کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں اس اعلان کا خیرمقدم کیا۔