مسجد نبوی میں معلوماتی ڈیجیٹل سکرینز نصب کر دی گئیں
مدینہ منورہ (اے پی پی) سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے داخلی دروازوں پر ڈیجیٹل آگاہی سکرینیں نصب کر دی گئیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکرینوں پر مختلف زبانوں میں زائرین کی آگاہی کیلئے اہم نکات کی سلائیڈز چلائی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل سکرینز باب السلام اور باب الصدیق پر نصب کی گئی ہیں۔