تیونس میں طالبہ کی ماں اور استاد کے درمیان خونی تصادم، ویڈیو وائرل
تیونس سٹی(این این آئی)تیونس میں ایک اسکول کے معلم اور طالبہ کی ماں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور خونی تصادم کے واقعے نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تیونس کی وسطی گورنری سوسہ میں ایک اسکول میں پیش آیا جب سکول ٹیچر نے اپنی ایک طالبہ کی ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو خون آلود چہرے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دونوں کے درمیان تکرار بھی جاری ہے۔