سری لنکا: مسلمانوں کے خلاف تازہ حملے، پولیس کی تفتیش جاری
کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا کی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تازہ حملوں کو مبینہ طور پر نفرت انگیز قرار دے دیا اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔ سری لنکا میں ہونے والے فسادات کے بعد پولیس کے الرٹ ہونے کے باوجود دارالحکومت کولمبو کے قریبی علاقے امانڈوا میں واقع مسلمانوں کے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ امانڈوا میں ریسٹورنٹ میں حملے کو روکنے میں ناکامی پر اہلکاروں کے خلاف تحکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اسے نفرت انگیز جرم کے طور پر لے رہے ہیں۔ذمہ داروں کو شاخت کیلئے تفتیش جاری ہے انتہا پسند بودھوں نے مساجد اور متعدد گھروں کو نشانہ بنایا تھا۔