پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈینگی سرویلنس اور مانیٹرنگ کا کام تیز کیا جائے: شہناز نعیم
لاہور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شہناز نعیم نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈینگی لاروا کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کو تیز کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر صحت کی ہدایت پرایسے اضلاع جن میں گزشتہ سال ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد دس سے زیادہ تھی، اُن اضلاع میں ڈینگی سرویلنس بہتر بنانے کے لیے مزید عملہ تعینات کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈینگی کنٹرول پروگرام نے لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد ، بہاولپور ، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان سمیت 18اضلاع سے عملہ کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔