ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 6 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 6 ملزمان گرفتار کرلئے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے موتی محل کے مقام پر موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے ریڈ کرکے ملزمان عثمان ، بلال ، نزاکت ، سفیر ، حمزہ مسلح پستول 30بور معہ 4روند ، احتشام مسلح پستول 30بور معہ 3روندبرآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا مزیدتفتیش جاری ہے۔