بینظیر ائرپورٹ پر مریم نوازکی آمد چوہدری ریاض نے استقبال کیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نوازکی آمد کے موقع پر گوجر خان سے سابق ایم پی اے چوہدری ریاض نے ان کا استقبال کیا مریم نواز نے چوہدری ریاض سے ان کی خیریت معلوم کی اور کہا کہ آپ کا بڑا حوصلہ ہے کہ پچھلی بار آپ ہمارے جلوس میں ائرپورٹ پر شدید زخمی ہوگئے تھے چوہدری ریاض نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ملک کے سارے ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں اور سیاسی جماعتوں کو ان کے دائرے میں کام کرنے دیا جائے اس موقع پر مریم نواز نے چوہدری ریاض سے کہا کہ وہ ان کے ہمراہ فوارہ چوک کے سوشل میڈیا کنونشن میں بھی جائیں جہاں انہیں مرکزی سٹیج پر بٹھا یا گیا ۔