جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش اور مدد کرنے والے 4ملزم گرفتار
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے سیالکوٹ کے سلیمان عارف کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کوجعلی برطانوی پاسپورٹ فراہم کرنے والے گیری کمپنی کے ملازم ساجد اور 12لاکھ روپے میں پاسپورٹ اور برطانیہ کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے والے انجنوں محسن اور عمران کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سلمان عارف قطر ایئر لائنز کی پرواز پر اپنے پاکستانی پاسپورٹ پر آذربائیجان جارہا تھا جہاں سے اس نے برطانوی پاسپورٹ پر برطانیہ جانا تھا۔