امن کے ٹھیکے داروں کو شام میں انسانیت کا قتل عام کیوں دکھائی نہیں دے رہا: شیخ علائوالدین
لاہور(نیوزرپورٹر)انجمن تاجران لاہورکے رہنماشیخ علاؤالدین نے کہا ہے کہ شام میں جاری بمباری اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع،انسانی حقوق کی پامالی، بچوں کی بکھری لاشوں اورانسانیت کے قتل عام پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دنیا میں امن کے ٹھیکے داروں کو شام میں انسانیت کا قتل عام کیوں نہیں دکھائی دے رہا ؟شام میں مظالم کا سلسلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔نہتے مسلمانوں کا قتل عام انسانی تذلیل کی بدترین مثال ہے۔