غزہ کے لیے امریکی ڈونرکانفرنس میں اتھارٹی کا شرکت سے انکار
رام اللہ (اے این این )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات بہتربنانے کے حوالے سے مجوزہ امریکی ڈونرکانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے ڈونرز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔مبصرین نے فلسطینی اتھارٹی کے اس مبہم اقدام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی سوالیہ پوزیشن قرار دیا۔