مسلمانوں سے سمجھوتہ ہونا مشکل، بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر ضرور بنے گا: آر ایس ایس
لاہور (نیوز ڈیسک) انتہاپسند ہندو تنظیم راشٹریہ سواٹم سیوک سنگھ ’’آر ایس ایس‘‘ کے نئے سیکرٹری جنرل بھیا جی جوشی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا تنازع پر مسلمانوں اور ہندوؤں میں مفاہمت ہونا مشکل ہے تاہم ہم یہ واضح کر رہے ہیں کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر ضرور بنے گا۔ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس لئے بس مزید کچھ کہنا ناگپور میں آر ایس ایس کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمارے حق میں ہی فیصلہ آئے گا اس کے مطابق فوراً رام مندر کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔