جوتا، سیاہی پھینکنے کے واقعات کی مذمت انکوائری کرائی جائے: اوورسیز پاکستانی
مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے میاں محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اس نازیبا اور گھٹیا حرکت کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کو ایسے واقعات پر غور و فکر کرنا چاہے اور ایسی قابل نفرت حرکتوں کی روک تھام کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی اور نواز شریف پر جوتا پھینکنا چند دن قبل وزیر داخلہ احس اقبال کے ساتھ بھی ایسے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہونی چاہیے۔