نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام خصوصی نشست آج ہوگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست بعنوان ’’قراردادِ مقاصد- اہمیت اور غرض وغایت‘‘ منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ کلیدی خطاب سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس(ر) خلیل الرحمن کریں گے