حکومت کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرے: راجہ اعجاز خان
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد اعجاز خان حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ وہاں کی عوام بزرگ خواتین طلبہ بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ تمام سیاسی اختلافات ختم کر کے دنیا بھر میں سیاسی رہنمائوں صحافیوں کے وفود بھیجے جائیں اور بھارت کے ظلم و ستم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔