نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا: عشرت بھلر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری عشرت بھلرنے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے کچھ کرنے کی بجائے رکاوٹیں پیدا کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، مخالفین عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور عوام کی خدمت کے مشن سے روک سکتے ہیں تو روک لیں ، خیبر پختون خواہ میں بھی موٹر وے مسلم لیگ ن ہی بنا رہی ہے ، ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں مسترد کرکے ثابت کریں گے کہ عو ام کی خدمت کرنے والوں کاہی ووٹ پر حق ہے۔