قائدین مسلم لیگ ن نے ذاتی نہیں ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی: شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی سلطانکے امیدوار صوبائی اسمبلی رائے ونڈ چودھری شہزاد نذیرسندھونے کہا کہ سیاہی اور جوتا پھینکنے کاگندا کلچر جمہوریت دشمنوں کی چال ہے ،وہ پیشگی نظر آنے والی شکست کا بدلہ ملک میں افراتفری پھیلاکر لینا چاہتے ہیں ،مسلم لیگ ن صبر اور برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،قائدین نے ذاتی پسند نا پسند کونہیں ہمیشہ اجتماعی مفاد کو ترجیح دی ہے ،کوئی بھی حربہ عوام کی خدمت سے دور نہیں کرسکتا ، ترقی کا راستہ روکنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں،نواز شریف کی قیادت میں باوقار ،روشن پاکستان کی جانب تیز رفتار سفر جاری رہے گا،شہبازشریف کی لیڈر شپ عوام کیلئے سنگ میل اور ترقی میں اہمیت کی حامل ہو گی ،پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کریں گے۔